نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 3 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 3 روپے3 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی۔
نیپرا کے مطابق بجلی جولائی 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔