بھارتی ایجنسی ’را‘ نے پاکستان میں 11 سکھ اور کشمیری قتل کیے: امریکی اخبار
نیویارک: کینیڈا اور امریکی تحقیقاتی اداروں نے بھارتی چہرہ بے نقاب کیا۔
پاکستان، بنگلا دیش، سری لنکا اور بھارت کے دیگر پڑوسی ممالک کو کینیڈا اور امریکا کی تحقیقاتی ایجنسیوں کا شکرگزار ہونا چاہیے کہ انہوں نے بھارت کے اصل چہرہ کو بے نقاب کردیا۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسی نے پاکستان میں 11سکھ اور کشمیری قتل کیے، کینیڈا سے قبل امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ اور جرمنی بھی بھارتی خفیہ ایجنسی”را” کی مجرمانہ سرگرمیوں کا تلخ تجربہ رکھتے ہیں۔
بھارت کا امریکا سے تعاون اور ایسے ہی معاملے میں کینیڈا سے محاذ آرائی جاری ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں نریندر مودی حکومت نے اپنے مخالفین کا صفایا کرنے کیلئے جو منصوبہ شروع کیا تھا، وہ ابتدائی چند ناکام اور کامیاب وارداتوں کے ساتھ ہی کینیڈین اور امریکی تحقیقاتی ایجنسیوں نے اپنے شہریوں ور اپنی سرزمین کی حفاظت کرنے کے لیے نہ صرف فاش کردیا ہے بلکہ ’’را‘‘ کے ایجنٹ نکھل گپتا کو یورپ کے ملک چیک میں ہی گرفتار کرکے امریکا نے کارروائی بھی مکمل کرلی ہے اور فرد جرم بھی عائد کر رکھی ہے۔