کراچی میں معروف اسلامی اسکالر مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کر لیے گئے ۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سیکیورٹی ایس ایس یو کے حوالے کر دی گئی۔
2 اکتوبر کی دوپہر کراچی ایئر پورٹ پر گورنر کامراز ٹیسوری، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب استقبال کریں گے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک سے مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمٰن کی ملاقاتیں طے ہیں۔
اس کے علاوہ جامعۃ الرشید کے سربراہ مفتی عبدالرحیم اور دیگر شخصیات بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقاتیں کریں گے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک 4 اکتوبر کو اہم سرکاری ادارے کا دورہ کریں گے اور 5 اکتوبر کو مزار قائد پر تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ 7 سے 10 اکتوبر تک ان کی نجی ملاقاتیں طے ہیں۔
جس کے بعد 11 اکتوبر کی صبح ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی سے لاہور روانہ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف اسلامی اسکالر مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچے تھے.