مختلف ادویات پر 18 فیصد تک جنرل سیل ٹیکس کی وجہ سے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
حکومت کی جانب سے کچھ ادویات پر 18 فیصد تک جنرل سیل ٹیکس لگانے کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، پریشان حال مریض کہتے ہیں کہ حکومت کم از کم ادویات پر تو سیلز ٹیکس نہ لگائے۔
لاہور میں میڈیکل اسٹور مالکان نے بتایا کہ حکومت نے جِلد اور طاقت کی ادویات، ملٹی وٹامنز،کیلشیم، ملک پاوڈر، شوگر اسٹرپس اور ہربل ادویات پر 18 فیصد جنرل سیلزٹیکس لگا دیا، جس کی وجہ سےشوگر جیسے ا مراض میں مبتلا، بوڑھے اور کمزور افراد اور بچے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، پہلے یہ لوگ ہفتوں کی دوا لے جاتے تھے، اب صرف ایک 2 دن کی ادویات خریدنے آتے ہیں۔
ڈرگ پاکستان لائرز فورم کے صدر نور مہرکا کہنا ہےکہ ہربل، ہومیوپیتھی، وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس پر 18 فیصد جی ایس ٹی ظلم ہے، ڈرگ ایکٹ کے تحت ان ادویات پر ٹیکس نہیں لگ سکتا۔
مریضوں اور ان کےلواحقین کامطالبہ ہے کہ حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔