Light
Dark

سینئر ترین جج منصور شاہ کے سوا کوئی اور چیف جسٹس قبول نہیں، حامد خان

پی ٹی آئی کے سینئر وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جو سینئر ترین جج ہوگا وہی چیف جسٹس بنے گا، صرف منصور علی شاہ ہی چیف جسٹس بنیں گے ان کے سوا کوئی قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف منصور علی شاہ ہی چیف جسٹس بنیں گے ان کے سوا کوئی قبول نہیں، کل جمعرات کو اہم نیشنل کنونشن کریں گے جس کا مقصد اس آئینی ترمیم کو مسترد کرنا ہے، ابھی نہ وقت ہے اور ہی حالات کہ ایسی آئینی ترمیم کی جائے، ہم وکیل اس عدالتی نظام کے اسٹیک ہولڈر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی اور کورٹ کو کسی صورت منظور نہیں کرنا ہم صرف سپریم کورٹ کو مانتے ہیں یہ لوگ ایک ایسی کورٹ لانا چاہتے ہیں جس میں یہ اپنے ٹاٹ لائیں گے اور اپنی مرضی کے فیصلے کروائیں گے، اس اقدام سے سپریم کورٹ کی آئینی حیثیت میں کمی آجائے گی جب کہ ہم ان عدالتوں کو مزید طاقتور کرنا چاہتے ہیں۔

حامد خان نے کہا کہ کوئی پانچ کا پینل نہیں بنے گا، سپریم کورٹ کا جو سینئر ترین جج ہوگا وہی چیف جسٹس بنے گا، ہم اداروں کا مذاق نہیں اڑانے دیں گے، سپریم کورٹ کا ہی کام مفاد عامہ کے کیسز کو سننا ہے، سپریم کورٹ کو اپنے کیس مینجمنٹ بہتر بنانے کی ضرورت ہے ناکہ نئی کورٹ بنا دی جائے۔