Light
Dark

سعودی عرب نے 12 سال بعد شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا ۔

ریاض: سعودی عرب نے 12 سال بعد شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دمشق میں سعودی سفارتخانہ کھلنے کی تقریب میں شامی حکومتی عہدیداروں، سفارتکاروں اور اسکالرز نے شرکت کی۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی سفارتخانہ کھلنا شام اور سعودی عرب کے تعلقات کی تاریخ کا اہم دن ہے.