کریڈٹ کارڈ اَن بلاک کرانے کیلئے کال موصول، خاتون نے 72 لاکھ روپے گنوا دیے
بھارت میں 72 سالہ خاتون آن لائن فراڈ کا شکار بنیں جس کے تحت انہوں نے اپنے بینک میں موجود 72 لاکھ روپے گنوا دیے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں متاثرہ خاتون کو مبینہ طور پر ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے اہلکار کے طور پر جعل سازکی کال موصول ہوئی جس نے انہیں بتایا کہ ان کا کریڈٹ کارڈ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بلاک کردیا گیا ہے۔