Light
Dark

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ ، 63 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر مہنگا ہو نے کے بعد 2 ہزار 512 ڈالر پر پہنچ گیا ، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔

جیم اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قییمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ ، 63 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1457 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 26 ہزار 80 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2950 روپے پر برقرار رہی۔