Light
Dark

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی بھارتی باکسر کو ہرا کرمڈل ویٹ ایشین چیمپئین بن گئے

اکستانی باکسر شہیر آفریدی تھائی لینڈ میں ہونے والے فائٹ میں بھارت کے رونت سولنکی کو شکست دے کر پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹیگری کے ایشین چیمپئن بن گئے۔

تھائی لینڈ میں ہونے والی پروفیشنل فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر رونت سولنکی کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا، اور اس کامیابی کے ساتھ وہ پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹیگری کے ایشین چیمپئن بن گئے۔

فائٹ کے دوران تیسرے راؤنڈ کے آخری منٹ میں شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر کو خطرناک مکا رسید کیا، جس سے وہ لڑکھڑا گئے اور بڑی مشکل سے رنگ میں خود کو سنبھالا لیکن وہ دوبارہ فائٹ کے لیے سنبھل نہ سکے۔ ریفری نے بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ قرار دے کر پاکستانی باکسر کو فاتح قرار دے دیا۔

تھائی لینڈ میں ہونے والی فائٹ کا پہلا راؤنڈ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، دوسرے راؤنڈ میں شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر پر تابڑ توڑ حملے کیے، تیسرے راؤنڈ کے آخری منٹ میں شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر کو خطرناک مکا رسید کرکے ناک آؤٹ کردیا۔

خیال رہے کہ شہیر آفریدی اے بی ایف اور ڈبلیو بی سی ایشیاء کے ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں، وہ پاکستان کے لیے بیک وقت 3 ایشین ٹائٹل جیتنے والے باکسرز کی فہرست میں بھی شامل ہوگئے ہیں۔