Light
Dark

علاقائی ممالک اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، ایرانی وزارت خارجہ

ایران نے امید ظاہر کی ہے کہ خطے کے ممالک اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جبکہ تہران نے علاقائی سلامتی کے لیے باہمی تعاون اور اعتماد سازی کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے قیام کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون ضروری ہے، جبکہ اعتماد سازی ایک دوطرفہ عمل ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران کا خطے کے ممالک کے ساتھ کوئی تنازع یا دشمنی نہیں اور تہران بارہا اپنے اصولی اور مخلصانہ مؤقف کا اظہار کرچکا ہے، تاہم ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی صورت میں ایران خاموش نہیں رہ سکتا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پڑوسی ممالک نے امریکی فوجی موجودگی پر ضرورت سے زیادہ انحصار کیا، جبکہ بعض معاملات میں انہوں نے فعال معاونت بھی فراہم کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *