غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے المواصی پناہ گزین کیمپ میں فائرنگ سے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران شہدا کی تعداد 50 سے تجاوزکرگئی ہے

ائیر کوالٹی انڈیکس کا بتانا ہےکہ کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے جس کی وجہ سے کراچی کا ائیرکوالٹی انڈیکس 229 ریکارڈ کیا گیا ہے۔اے کیو آئی کے مطابق 151 سے 200 انڈیکس مضر، 201 سے 300 انتہائی مضر اور 301 سے اوپر انڈیکس خطرناک آلودگی ہے۔