وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کوہوگا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا ہے۔ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کے مطابق رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم220روپے فی کس ادا کیاجائے، یہ نصاب گندم کے حساب سے ہے، جو کے حساب سے 450 روپے ادا کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کھجور کے حساب سے1650 …