Light
Dark

لاہور میں باپ نے اپنی کم عمر بیٹی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں پیش آیا جہاں باپ ہی اپنی بیٹی کی جان کا دشمن بن گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم عمر نے اپنی 16 سالہ بیٹی ایمان فاطمہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے جب کہ قتل کے بعد سے ملزم فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *