
خیرپورمیں علاقہ ڈرب مہر شاہ کے قریب مقتولین کے ورثا کی ملزمان پر فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا،جہاں ملزمان کی جانب سے پیشی پر جانے والے افراد پر فائرنگ کی گئی،دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر گولیاں برسا دیں،فائرنگ سے تین افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہیں۔
،پولیس نےتمام زخمیوں کو گمبٹ اسپتال منتقل کردیا،فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا،کھڑا، ڈرب میہر شاہ سمیت تمام ملحقہ علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔