
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر دہشتگردانہ حملے میں شدید زخمی ہونیوالی معصوم ملائیکہ اور حیدر بھی دوران علاج شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونیوالے بچوں میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے ذلت آمیز شکست اور ہزیمت کے بعد بھارت بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی، بدامنی پھیلانے کیلئے ہندوستان اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور ان کے ہندوستانی آقاؤں سے لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ خضدار واقعے میں شہید ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔