Light
Dark

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے کاسمیٹک سرجری کروانے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ علیزے شاہ کو ان کے چہرے اور جسامت میں تبدیلی پر کاسمیٹک سرجری سے جوڑا جاتا ہے اور بعض اداکاراؤں نے بھی ان کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق بات کی ہے تاہم اس پر علیزے شاہ نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ خدا کے لیے! میں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی، مجھے اکیلا چھوڑ دو، میں نے ابھی کچھ وزن کم کیا ہے جس کی وجہ سے میں مختلف نظر آتی ہوں۔
علیزے نے کہا کہ جب میں نے ڈرامہ ‘عہد وفا’ کیا تو میں اس وقت صرف 17 سال کی تھی، سیٹ پر موجود سب ہی جانتے ہیں کہ یہ میری والدہ نے میری طرف سے معاہدہ کیا تھا کیونکہ میرے پاس شناختی کارڈ بھی نہیں تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ لوگ 6 سال کے بعد بھی ایک شخص سے ایک جیسا نظر آنے کی امید کیسے رکھ سکتے ہیں؟ میری اس وقت عمر 23 سال ہے تو میں 17 سال کی کیسے لگ سکتی ہوں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *