
یرانی وزیر خارجہ سیدعباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ ایران کسی بھی غیر قانونی کارروائی کے خلاف فیصلہ کن جواب دے گا۔
عراقچی نے اپنے خط میں کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری تنصیبات پر صیہونی حکومت کی جانب سے کسی بھی حملے کی صورت میں امریکی حکومت بھی اس میں شریک اور قانونی طور پر ذمہ دار ہو گی۔