Light
Dark

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے میانوالی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رحمانی خیل موڑ میانوالی کے قریب سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ انکے دیگر 6 ساتھی فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *