
پاکستان نے نریندر مودی کی جانب سے راجستھان میں خطاب کے دوران لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارتی قیادت علاقائی کشیدگی کو سیاسی مقاصد کے لیے ہوا دے رہی ہے۔ مودی کے خطرناک بیانات اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کا سرگرم شراکت دار ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی کی کارروائیوں سے جوڑنے کا الزام غلط اور گمراہ کن ہے۔ کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ناکام ہوگی۔