
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی حمایت کے باعث بٹ کوائن کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔جمعرات کے روز بٹ کوائن میں 3.3 فیصد تک اضافہ ہوا اور اس نے 111,878 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح کو چھوا، تاہم بعد میں اس میں کچھ معمولی کمی واقع ہوئی۔