Light
Dark

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلبہ داخل کرنے کا اختیار واپس لے لیا ہے۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کا اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام (SEVP) سرٹیفیکیشن منسوخ کر دیا گیا ہےیہ فیصلہ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سربراہ کرسٹی نوم کے حکم پر کیا گیا ہے۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سربراہ کرسٹی نوم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی طلبہ کو داخلہ دینا کوئی حق نہیں بلکہ ایک مراعت ہےاور نجی یونیورسٹیاں ان طلبہ سے زائد فیس وصول کر کے اپنی بلین ڈالر اینڈومنٹس کو مضبوط بناتی ہیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی  انتظامیہ نے اس اقدام کو غیر قانونی اور انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اورکہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف ادارے بلکہ پورے تعلیمی نظام کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *