
ترجمان این ایچ اے کےمطابق بابو سرٹاپ کا راستہ جولائی کی بجائے اس سال ایک ماہ پہلے کھول دیا گیا، اب سیاح دشواریوں کےبغیر بابوسر ٹاپ اور آگے جاسکتے ہیں، شمالی علاقہ جات وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ترجیح ہے،اس سے قبل ناران کاغان شاہراہ بھی بحال کی گئی،بابوسرٹاپ کی شاہراہ سے بھاری گلیشئیراور رکاوٹیں ہٹا دی گئیں ہیں۔
ترجمان کےمطابق ہرسال کےمقابلےمیں اس مرتبہ ڈیڑھ دو ماہ قبل بابوسر ٹاپ کا راستہ بحال ہو گیا،گلگت بلتستان جانے والوں کیلئے یہ مسافت 5گھنٹے کم ہوجائے گی،وادی کاغان اور ناران کیلئے بھی سیاح یہ راستہ استعمال کرسکیں گے۔