
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم الرٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں، غیر تصدیق شدہ پیغامات، ای میلز یا سوشل میڈیا لنکس مت کھولیں۔ ہیکرز سے کیسے محفوظ رہیں۔
بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستان پر سائبر حملوں سے متعلق غیر مصدقہ معلومات یا افواہیں شیئر نہ کریں، صرف معتبر ذرائع پر اعتماد کریں،سرکاری یا معتبر چینلز سے اپ ڈیٹس حاصل کریں۔
نیشنل سرٹ کے مطابق واٹس ایپ یا سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں سے بچیں، ایپس کی رسائی اور اجازتوں کو محدود رکھیں، غیر ضروری حساس ایپس کی رسائی بند کریں، صورتِ حال کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے، اپنے نظام کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔