Light
Dark

ہمارے تین لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہو گئے: انڈین سرکاری ذرائع کی تصدیق

انڈیا کے چار سرکاری عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں تین لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان نے پانچ انڈین طیارے مار گرائے ہیں، تاہم انڈیا نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

انڈیا میں جانی نقصان

انڈین فوج نے بدھ کو کہا ہے کہ پاکستانی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گولہ باری سے اس کے تین عام شہری مارے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے انڈین فوج کے ایک بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ’پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول اور انٹرنیشنل بارڈر کی طرف سے آرٹلری فائر کیے۔‘

پاک بھارت جنگ کے دوران مستند اور مصدقہ خبریں حاصل کرنے کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *