
ایرانی وزیردفاع کا کہنا ہے امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادہ نے کہا کہ ایک طرف امریکی حکام مذاکرات پر زور دے رہے ہیں دوسری جانب حملے کی باضابطہ دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ایران اپنا دفاع کرے گا۔
عزیز ناصر زادہ نے مزید کہا کہ ایران پر حملے کا ردعمل بڑاخوفناک ہوگا، امریکا یا اسرائیل نے کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو خطے میں امریکی ہوائی اڈوں اور فورسز کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے ممالک ہمارے بھائی ہیں لیکن امریکی بیس ایران کا ٹارگٹ ہیں۔