
سعودی حکومت نے حج کے دوران سیاحتی ویزا رکھنے والوں کو مکہ مکرمہ میں ٹھہرنے پر پابندی عائد کر دی۔ خلاف ورزی کرنے والے کو ایک لاکھ ریال جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔
سعودی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ پابندی یکم ذوالقعدہ سے چودہ ذوالحجہ کے اختتام تک رہے گی۔ اعلان کے مطابق وزٹ ویزا رکھنے والوں کو مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں رہائش فراہم کرنے، چھپانے یا کسی بھی قسم کی مدد دینے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
سعودی وزارت داخلہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ میں موجود سیاحتی ویزے کے حامل افراد فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔