Light
Dark

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سریاب روڈ پر جنگل باغ کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سی ٹی ڈی اہلکار محمد امجد موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

شہید اہلکار کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *