Light
Dark

بھارتی فضائیہ میں مسلسل حادثات ناقص حفاظتی معیار اورپیشہ ورانہ تیاریوں کےفقدان کی واضح مثال ہے۔ 30 سال میں 550 سے زائد فضائی حادثات میں 150 سے زائد بھارتی پائلٹ ہلاک ہو چکے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے حادثات میں ہلاک پائلٹس کی تعداد  کارگل جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں سے 30 گناہ زیادہ ہے۔ اب تک بھارتی فضائیہ کے 150 پائلٹ تربیتی مشقوں اور روزمرہ کی پروازوں میں ہلاک ہو چکے۔ ان ہلاکتوں کی بنیادی وجوہات میں انسانی غلطیاں اور غیر معیاری تربیت شامل ہیں۔

دو اپریل کو بھارتی فضائیہ کا  جیگوار طیارہ رات کی تربیتی پرواز کے دوران جام نگر میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ پائلٹ لیفٹیننٹ سدھارتھ یادو اس حادثے میں ہلاک ہوگیا۔ مارچ 2025 میں ایک ہی دن  بھارتی فضائیہ کے جیگوار سمیت  دو لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوئے۔

نومبر 2024 میں بھی مگ انتیس لڑاکا طیارہ آگرہ کے قریب گر کر تباہ ہوا ۔ آٹھ دسمبر 2021 کو ہیلی کاپٹر کریش میں جنرل بپن راوت سمیت 13 افسران ہلاک ہوئے ۔ بھارتی فضائیہ میں مگ ٹوئنٹی ون طیارے “وڈو میکر ، فلائنگ کفن” کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *