Light
Dark

پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے تحفظ کیلئے تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

 ترجمان پی ٹی اے نمائندہ خصوصی سماء کو بتایا کہ سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ نیشنل ٹیلی کام سرٹ اور پی ٹی اے اہم انفراسٹرکچر کی مسلسل مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سائبر حمل  کی ہر اطلاع کی جانچ جاری ہے، اب تک کسی بھی بڑی پاکستانی ویب سائٹ پر سائبر حملے اورکسی  نقصان  کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سائبر الرٹس کا اجرا اور ویب سرورز کی سخت نگرانی جیسے اقدامات کیے گئے ہیں، نیشنل ٹیلی کام سرٹ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *