Light
Dark

وزیراعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام2025کاکامیاب آغاز ہوگیا

تفصیلات کےمطابق گندم سپورٹ پروگرام2025 کے پورٹل پرپہلےہی روز8ہزار500سےزائددرخواستیں موصول ہوگئیں،ساڑھے12ایکڑتک رقبہ رکھنے والے کاشتکارہی پروگرام کیلئے درخواست دےسکیں گے، گندم کاشت کرنیوالے 5 ہزار فی ایکڑکےحساب سے سپورٹ پروگرام سےمستفیدہوں گے۔


معاون خصوصی پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے اپنے بیان میں کہا گندم سپورٹ پروگرام سےمستفید ہونے کیلئے 15مئی تک درخواستوں جمع کروائی جاسکتی ہیں،جانچ پڑتال کےبعدکامیاب گندم کاشتکاروں کوبذریعہ پے آرڈرز رقم فراہم کی جائےگی،چھوٹےکاشتکاروں کے مالی تحفظ پرسمجھوتانہیں کیاجائےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *