
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ایک ہزار 474 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 13 ہزار 397 پر آگیا،100 انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،مارکیٹ اسوقت ایک لاکھ چودہ ہزار پوائنٹس کی حد بھی گنوا بیٹھی ہے۔
گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں مندی کا رجحان رہا،تاہم کاروبارکا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 872 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 5 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 280 روپے 97 پیسے کا ہو گیا۔