Light
Dark

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم 17 سال بعد انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرے گا، بنگلہ دیش کیخلاف پہلے دو میچز 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد میں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز کے آخری 3 میچز 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو لاہور میں شیڈول ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر دورہ 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل تھا لیکن ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ون ڈے کی جگہ 2 اضافی ٹی 20 میچز شامل کیے گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق دونوں بورڈز نے باہمی طور پر ون ڈے کی جگہ 2 اضافی ٹی 20 میچز کھیلنے پر اتفاق کیا کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *