Light
Dark

ہندوستان میں گھس کر دارالعلوم دیوبند میں ناشتہ کریں گے، مولانا راشد سومرو

ہندوستان کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر مولانا راشد محمود سومرو کا سخت ردعمل آگیا۔

گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما جمعیت علماء اسلام مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ مودی سن لے پاکستان تنہا نہیں اگر پاکستان کے لیے جان دینی پڑی تو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔ ہندوستان میں گھس کر دارالعلوم دیوبند میں ناشتہ بھی کریں گے۔

مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، اگر پاکستان کے لیے لڑنا پڑا یا جان دینی پڑی، تو ہم افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر صرف سرحدوں کی چوکیداری نہیں کریں گے۔ بلکہ دشمن کی سرزمین میں گھس کر دارالعلوم میں چائے اور ناشتہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *