
کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر شدید گرمی کی پیشگوئی کردی، درجہ حرارت میں ایک سے 2 ڈگری اضافہ متوقع ہے، درجہ حرارت 40 سے کم رہے گا مگر محسوس 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔
کراچی میں گرمی کا راج ہے تاہم محکمہ موسمیات نے شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری اضافہ ہوسکتا ہے، آج سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ دن کے اوقات میں نمی کا تناسب زیادہ رہے گا، نمی کے باعث درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک محسوس کیا جائے گا۔