
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی حکومت کے خلاف شدید آوازیں اٹھنے لگیں۔ عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے واقعے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سنجیدہ سوالات اٹھا دئیے۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے مشکوک واقعے نے مودی حکومت کو ایک بار پھر کٹہرے میں لا کھڑا کردیا۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما نے سوال اٹھایا کہ سخت سکیورٹی اور خاردار باڑوں کے باوجود لائن آف کنٹرول سے دو سو کلومیٹر اندر مسلح افراد کیسے داخل ہوئے۔ کارروائی کی اور پھر بغیر کسی رکاوٹ کے فرار ہو گئے؟۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں سکیورٹی کے اتنے سخت انتظامات ہونے کے باوجود ایسے واقعات کا ہونا حکومت کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو عوام کے ساتھ یہ مذاق بند کرنا ہوگا۔