Light
Dark

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا، فی تولہ سونا 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے اور فی اونس 3 ہزار 326 ڈالر پر برقرار ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں ہفتہ کو استحکام رہا۔

گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کمی سے 3326 ڈالر فی اونس ہوگیا تھا، جبکہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا 300 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے پر آگیا تھا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت دو لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر برقرار ہے جبکہ چاندی کے نرخ بھی 3417 روپے فی تولہ پر مستحکم ہیں۔

یاد رہے کہ جمعرات کو فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کے بڑے اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *