Light
Dark

ملک میں پولیو ویکسین سے انکار کرنیوالے 44 ہزار میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں: مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں پولیو ویکسین سے انکار کرنے والے 44 ہزار  میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں۔

 پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے  مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ34 ہزار میں 27 ہزار والدین کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے، آپشن موجود ہےکہ جو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرے اس کے خلاف مقدمہ درج کرائیں لیکن وہ ذاتی طور پر پولیس کارروائی کے حق میں نہیں۔

مصطفیٰ کمال نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو  ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے  پر کان نہ دھریں، پولیو ویکسین نہ پلانے والا معاشرے کا دشمن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *