Light
Dark

یمن کے صوبے صنعا میں امریکی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

یمن کے صوبے صنعا میں امریکی فضائی حملے میں 5 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں نے صنعا کے علاقے بنی مطر میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا۔

حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ نے دعویٰ کیا صنعا صوبے میں امریکی حملے میں 5 افراد جاں بحق اور  13 افراد زخمی بھی ہوئے۔

اس کے علاوہ حوثی اکثریتی تنظیم کا دعویٰ ہے کہ اتوار کو امریکی طیاروں نے صعدہ اور حدیدہ کو بھی نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ یمن کے حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر روزانہ کی بنیاد پر فضائی حملے جاری ہیں جن کا الزام امریکا پر عائد کیا جا رہا ہے۔ کیوں کہ امریکا نے 15 مارچ سے حوثیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تاکہ انہیں اہم انٹرنیشنل بحری راستوں میں جہازوں کو نشانہ بنانے سے روکا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *