Light
Dark

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشت گردی کو کنٹرول کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران اجلاس کے شرکا نے سندھ کو دہشتگردی، منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کو مزید بہتر کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ سندھ  نے  نجی گاڑیوں پر سول ڈریس میں گارڈز کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشتگردی ، منشیات اور دیگرجرائم کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے جس سے شہریوں کو کوئی پریشانی نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *