
پولیس کے مطابق وحدت کالونی کے علاقے میں خالد کھوکھر پرملزمان کی جانب سے حملہ عید ملن پارٹی کے دوران کیا گیا۔۔ سابق ایم پی اے چوہدری امین گجربھی اسٹیج پرموجود تھے۔ پارٹی کا اہتمام کوارڈینٹریوسی دوسوسترہ سید مجاہد شاہ اوران کی ٹیم کی طرف سے کیا گیا۔اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔پولیس نے حملہ آوردوافراد کو گرفتارکرلیا دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں ۔ ایم پی اے خالد کھوکھر کے مطابق حملہ خالد نامی شخص نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مل کرکیا۔۔ملزمان کرسیوں سے ہم پرحملہ آور ہوئے۔