Light
Dark

لاہور کی سول عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف ایک کروڑ روپے کی ریکوری ڈگری معطل کردی۔

سول جج ظفر فرید ہاشمی نے نازش جہانگیر کی متفرق درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا جس میں عدالت نے لکھا کہ نازش جہانگیر کے وکیل کے مطابق بدنیتی کی بنیاد پر یک طرفہ ڈگری کروائی گی۔

عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کی ڈگری معطل کردی۔

یاد رہے کہ نازش جہانگیر کے خلاف مقدمہ لاہور کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جس نے الزام عائد کیا تھا کہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں مواقع فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر اس سے لاکھوں روپے اور قیمتی گاڑی ہتھیالی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *