Light
Dark

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے دو درجے ترقی حاصل کی ہے اور اب وہ 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے شبھمن گل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

بھارت کے روہت شرما تیسرے، جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے فخر زمان کی رینکنگ میں دو درجے تنزلی ہوئی اور وہ 23 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی سرفہرست ہیں۔

بولرز کی فہرست میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

افغانستان کے راشد خان نے ایک درجہ بہتری کے ساتھ پانچواں نمبر حاصل کیا جبکہ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر دو درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔

پاکستان کے فاسٹ بولرز کے لیے یہ رینکنگ کچھ مایوس کن رہی کیونکہ شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 12 ویں اور حارث رؤف دو درجے گر کر 24ویں نمبر پر چلے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *