
اس حوالے سے جاری مراسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو سوشل میڈیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ مانیٹرنگ یونٹ کی نشاندہی پر خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور مقدمات میں گرفتار ملزمان کے میڈیا انٹریو پر عدالت کی جانب سے پابندی ہے انٹرویو سے عدالتی کارروائی اور انصاف کا عمل متاثر ہوتا ہے۔
مراسلے کے مطابق ہدایت پرعمل دآرمد کے بعد ایک ہفتے میں رپورٹ آئی جی خیبرپختونخوا کو پیش کی جائے۔