
قومی ایئرلائن نے 21 سال بعد 9.3ارب روپے کا خالص منافع کمالیا۔
وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا 21 سال بعد پی آئی اے منافع میں آگئی۔ 9 اعشاریہ 3 ارب کا خالص منافع کمالیا۔
وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا کہ قومی ایئرلائن نے مالی سال 2024 میں 26 اعشاریہ دو ارب روپے نیٹ منافع حاصل کیا۔ آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا۔ جو کسی بھی بہترین ایئرلائن کے برابرہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آخری بار پی آئی اے نے 2003 میں منافع کمایا تھا۔ دو دہائیوں تک ادارہ خسارے سے شکاررہا۔ پی آئی اے میں جامع اصلاحات کی گئیں۔ افرادی قوت اور اخراجات میں واضح کمی ہوئی۔ منافع بخش روٹس میں استحکام اور نقصان دہ روٹس کا خاتمہ کیا گیا۔