Light
Dark

لاہور: عید پر زیادہ چھٹیاں لینے پر دکان مالک کے تشدد سے 18 سالہ لڑکا جاں بحق

لاہور: مناواں میں دکان مالک کے تشدد سے 18 سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دکاندار نے لڑکے کو عید پرزیادہ چھٹیاں لینے پرتشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب مناواں میں ہی فائرنگ سےکانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *