چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
رہنما نیوز کے مطابق راولپنڈی میں وقفے وقفے بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا، اور بارش کے نہ تھمنے پر بالآخر میچ منسوخ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش اپنے دونوں میچز ہار کر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔
دونوں ٹیموں کو بھارت اور نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی۔ پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی میں آخری نمبر پر سفر ختم کیا۔