Light
Dark

مریم نواز کا بڑا اقدام

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں خواتین کی ترقی کی ایک نئی تاریخ قائم کرتے ہوئے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین کو شامل کر لیا۔

رینما نیوز کے مطابق پنجاب وائلڈ لائف فورس میں 22 فی صد سے زائد کی شرح سے خواتین کی سلیکشن کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف فورس بنانے کا عمل جاری ہے۔

وائلڈ لائف سپر وائزر کی آسامیوں پر کامیاب ہونے والی خواتین کی شرح 47.2 فی صد اور مرد امیدواروں کی شرح 48.6 فی صد ہے۔ وائلڈ لائف انسپکٹرز کے عہدوں پر 35مرد امیدوار اور 34خواتین سلیکٹ ہوئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کامیاب ہونے والی خواتین کو مبارک دی۔

سیینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ وائلڈ لائف فورس میں میرٹ پر بچیوں کی سلیکشن ان کی قابلیت اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خواتین کی ترقی کے وژن کی کامیابی ہے، پہلی بار ایک خاتون وزیراعلیٰ نے خواتین کی ترقی کے لئے اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *