Light
Dark

کراچی میں پانی کی لائنوں کا کام مکمل، شام تک پانی کی فراہمی بحال ہو جائے گی، واٹر کارپوریشن

کراچی میں پانی کی لائنوں میں رساؤ کا کام مکمل ہوگیا، پانی کی لائنوں میں رساؤ کا کام رات گئے مکمل کیا گیا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق آج شام تک شہر میں معمول کے مطابق پانی کی فراہمی بحال ہو جائے گی، بلک لائنوں سے ڈسٹری بیوشن لائنوں میں پانی کی فراہمی شروع ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 12مختلف مقامات پر پانی کی لائنوں میں لیکجز موجود تھے جس سے یومیہ 1 کروڑ گیلن پانی ضائع ہو رہا تھا۔ ماروڑہ گوٹھ، صفورا، سپارکو، کشمیر روڈ اور لیاقت آباد میں لائنوں کی مرمتی کی گئی۔ پرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ پر 54 انچ ڈایا لائن کے لیکجز کی بھی مرمت کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *