Light
Dark

خیبرپختونخوا میں مقامی سطح پر منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

صوبائی مشیرصحت احتشام خان کے مطابق خیبرپختونخوا میں مقامی سطح پر منکی پاکس کی منتقلی کایہ پہلاکیس ہے، متاثرہ خاتون کا شوہر حال ہی میں ایک خلیجی ملک سے واپس آیا تھا۔

احتشام خان نے بتایا کہ مریضہ کو 18 فروری کوبخار اور جسم میں درد کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا، 19 فروری کو خاتون کے جسم اور منہ میں دانے نمودار ہوئے جب کہ مریضہ کے نمونے میں 21 فروری کو منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔

مشیر صحت کا کہنا ہےکہ مریضہ کے شوہر سمیت تمام قریبی افراد کو گھریلو آئسولیشن کی ہدایت دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *