Light
Dark

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے سعودی عرب میں نکاح کرلیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار کبریٰ خان اور مرزا گوہر رشید سعودی عرب میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

معروف اداکاروں نے کچھ روز قبل مبہم انداز میں انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے اپنی شادی کا عندیہ دیا تھا۔

دونوں اداکار ان دنوں اسکرین سے دور تاہم، اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

گزشتہ کچھ روز سے پاکستان میں دونوں کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری تھا۔

نکاح سے قبل گوہر رشید اور کبریٰ خان کے دوستوں نے ان کے لیے ڈھولکی اور گیم نائٹ کا بھی انعقاد کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *